Live Updates

امریکی دفاعی ماہرنے پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے کو "بکواس" قرار دے دیا

جمعہ 16 مئی 2025 20:12

امریکی دفاعی ماہرنے پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعوے کو "بکواس" ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو بکواس اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ بھارتی ٹی وی پروگرام میں صحافی کے سوال پر فیئر نے صاف الفاظ میں کہا کہ بھارتی ائیر فورس کا دعویٰ غیر مصدقہ ہے اور اس کی کوئی عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی میڈیا کی اس رپورٹ کو بھی رد کر دیا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 نہیں بلکہ 6 جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اس کا جواب بے رحم اور فیصلہ کن ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات