Live Updates

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر قیادت یوم تشکر کی عظیم الشان ریلی کا انعقاد

مسجد میں قران خوانی، غربا میں لنگر تقسیم ،ڈی آ ئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی بھی شرکت

جمعہ 16 مئی 2025 21:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر قیادت یوم تشکر کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی کمشنر آفس سے نکالی گئی جو کلب روڈ سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکا میں ایڈیشنل کمشنر غلام مہدی شاہ، پی ڈی غوث بخش عباسی ،اے سی آ رٹواسد کھوسو، ڈی ڈی اوعبدالنبی،پی ڈی نسیم بھٹو،سجاد ابڑو، ڈائریکٹر اسپورٹس غلام محمد خان، پی ایس اواحمر پاشا کے علاوہ علی گوہر، یوسف خان ، عبد القیوم اور متعدد افسران اور کمشنر آفس کے ملازمین، پولیس اہلکار بھی موجود تھے دور ان ریلی نعرہ تکبیر، نعرہ حیدری، پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے اس موقع پر کمشنر کراچی نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی بقا سلامتی کے لئے پوری پاکستانی قوم ہر قسم کی قربانی دینے کے لئیے تیار ہے اور میں کراچی کے شہریوں کی جانب سے افواج پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انھوں نے مکار ، چالاک دشمن کو عبرت ناک شکست دی اس موقع پر غلام محمد خان نے شہدا کے لئے دعا مغفرت کرائی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا کمشنر کراچی مسجد میں قرآن خوانی کی بابرکت محفل منعقد ہوئی اور پاکستان اور افواج پاکستان کے لئیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ غربا میں لنگراور مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ڈی ڈی او عبدالنبی بھٹو نے دعا کرائی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات