Live Updates

سکردو میں یومِ تشکر کی پٴْروقار تقریب، گورنر گلگت بلتستان کا افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

جمعہ 16 مئی 2025 21:44

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) بنیانِ مرصوص کی شاندار کامیابی کے موقع پر سکردو میں یومِ تشکر کی ایک پٴْروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کا انعقادیادگارِ شہداء پر کیا گیا۔ اس تقریب میں اعلیٰ حکومتی، عسکری، سیاسی اور سماجی رہنماؤں کے علاوہ طلبہ، شہریوں اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطنِ عزیز کی بقاء اور سالمیت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قومی پرچم کشائی کی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں جس پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ پوری دنیا کے لیے ایک قابلِ فخر مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہو یا سرحدوں کا دفاع کرنا، ہماری افواج ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات