Live Updates

شکئی میں تحصیل کی سطح پر سہولیات کا فقدان، عوام مشکلات کا شکار

جمعہ 16 مئی 2025 19:20

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)جنوبی وزیرستان کے معروف علاقہ شکئی میں تحصیل سطح کی عمارتیں اور دیگر انتظامی سہولیات نہ نے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر امان اللہ وزیر نے جاری بیان میں کہا ہے کہ شکئی کے عوام شناختی کارڈ، بی آئی ایس پی اور دیگر سرکاری معاملات کے لیے وانا آنے پر مجبور ہیں، جہاں نہ صرف مالی اخراجات بڑھ جاتے ہیں بلکہ کئی کئی دن ہوٹلوں میں گزارنے پڑتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ قومی اسمبلی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی، اس لیے نو منتخب ایم این اے اور ایم پی اے پر لازم ہے کہ وہ شکئی کو تحصیل کا درجہ مستقل طور پر بحال کریں اور تحصیل کی عمارت سمیت دیگر ضروری سہولیات کے لیے فوری فنڈز مختص کریں۔امان اللہ وزیر نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ شکئی کو باقاعدہ طور پر فعال تحصیل بنایا جائے، بصورت دیگر عوامی بے چینی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات