ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیر نگرانی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تشکر منایا گیا

جمعہ 16 مئی 2025 20:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ضلعی انتظامیہ بٹگرام کی زیر نگرانی پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یوم تشکر منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے منعقدہ پروقار تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ایاز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضیاء الرحمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشتیاق سلطان، ڈی ایف او، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اے سٹاف، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور سرکاری محکموں کے افسران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پرچم کشائی کی گئی،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے دعا کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔