
آئی بی سی سی نے آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘اور ’’معرکہ حق ‘‘میں پاکستان کی فتح کی یاد میں "یومِ تشکر" منایا
جمعہ 16 مئی 2025 21:00
(جاری ہے)
شرکاء نے یکجہتی اور حب الوطنی کے نعرے لگائے اور ملک کی خودمختاری کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کرنے والے عسکری قیادت و جوانوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس یادگار لمحے کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہماری قومی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، آپریشن ’’بنیان مرصوص ‘‘اور ’’معرکہ حق ‘‘نے نہ صرف پاکستان کی عسکری برتری کو ثابت کیا بلکہ قومی اتحاد، یکجہتی اور اللہ تعالیٰ پر غیر متزلزل یقین کو بھی مضبوط کیا، وزیرِاعظم کی مدبرانہ قیادت اور چیف آف آرمی سٹاف کی دوراندیش کمانڈ کے تحت افواجِ پاکستان نے جرأت اور حکمت عملی کا ایک بے مثال نمونہ قائم کیا، دشمن کو فیصلہ کن انداز میں شکست ہوئی ہے اور انہیں سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو علاقائی اور عالمی استحکام کا خواہاں ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی تو وطن کے بہادر سپوت اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی افواج اور سیاسی قیادت کے شانہ بشانہ دشمن کے ہر مذموم عزائم خصوصاً بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کوکو ناکام بنانے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے ، ہماری سرحدیں مقدس ہیں اور ہم اپنے وطن کے ایک ایک انچ کا دفاع بے مثال عزم کے ساتھ کریں گے۔تقریب کا اختتام وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کے لئے اجتماعی دعا سے ہوا اور افواجِ پاکستان سے غیر متزلزل حمایت کے اعادہ کے ساتھ کیا گیا۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی معاون حج نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،دوران ڈیوٹی ملنے والا مہنگاموبائل عراقی خاتون عازمہ حج کے حوالے کر دیا
-
لانڈھی میں ڈاکووں نے مزاحمت پر ایک اور گھر اجاڑ دیا
-
یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر ہر پاکستانی اپنی جاں نچھاور کرنے تیار ہے وہ اپنے پرچم کو جھکنے نہیں دیتا،ڈاکٹرعشرت العباد خان
-
اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے،خالد مقبول صدیقی
-
میرے والد کی ای سی جی نارمل نہیں تھی اور شوگر لیول بھی زیادہ تھا، مہربانو قریشی
-
پارلیمنٹ نے پاک بھارت جنگ میں مثبت اور توانا کردار ادا کیا ہے،نوازشریف
-
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے
-
علیمہ خان کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھیں نکال دیں گے‘ بیرسٹر سیف
-
پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی‘ شیخ رشید
-
بھارت کو اب بھی سکون نہیں آیا تو ایک بار پھر کوشش کرکے دیکھ لے‘ گورنر پنجاب
-
شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب ہر جانے کے دعوے کی سماعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.