
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس، "وسل بلور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن بل 2025" متفقہ طور پر منظور
جمعہ 16 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
وزارت نے کمیٹی کو مطلع کیا کہ اگرچہ 2017 سے وسل بلور کے تحفظ کے لیے قانونی ڈھانچہ موجود ہے، لیکن نفاذ کی کمی کی وجہ سے یہ کافی حد تک غیر فعال ہے۔
نئے بل میں اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں، خاص طور پر ایک آزاد وِسل بلوور پروٹیکشن اینڈ ویجیلنس کمیشن کا قیام جس کا کام حقائق کا حصول ، نام ظاہر نہ کرنے کو یقینی بنانا اور وِسل بلورز کو انتقامی کارروائیوں سے بچانا ہے۔سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے اس بات پر زور دیا کہ گورننس پر عوامی اعتماد کو بحال کرنے اور احتساب کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے وسل بلور کے تحفظ کو ادارہ جاتی بنانا ناگزیر ہے۔کمیٹی نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 بھی اٹھایا، جس میں دیت (غیر ارادی قتل کا معاوضہ) سے متعلق دفعات میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔مجوزہ تبدیلیوں میں دیت کی معیاری رقم کو بڑھا کر تیس ہزار چھ سو روپے اور اس کے ہمراہ چھتیس گرام چاندی کرنا شامل ہے۔ ایک متبادل شق میں دو ہزار گرام سونا یا سزا یافتہ فرد کی کل جائیداد اور وسائل کا ایک چوتھائی حصہ ادا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ۔کمیٹی کے اراکین نے ان ترامیم کی عملیت اور مضمرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ خاص طور پر اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ آیا حکومت قانونی طور پر کسی مجرم کی جانب سے ایسی ادائیگیاں کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ اعداد و شمار افراد پر غیر ضروری مالی بوجھ ڈالیں گے اور ان پر منصفانہ عمل درآمد ممکن نہیں ہوگا۔ان خدشات کی روشنی میں قائمہ کمیٹی نے مجوزہ ترامیم کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل سے رہنمائی حاصل کرنے اور وزارت داخلہ سے آئندہ اجلاس میں مجوزہ ترامیم کے بارے میں نقطہ نظر لینے کا فیصلہ کیا۔ان بلوں کے انچارج ممبران کی عدم موجودگی کے باعث ایجنڈے میں شامل دیگر قانون سازی کے آئٹمز پر غور موخر کر دیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کمشنر ہزارہ اور ڈی سی بٹگرام سے ٹیلیفونک رابطہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سالانہ بہا ئوکے 10فیصد سے کم رہ گئی
-
لاہور میں لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا
-
بھارت کے یوم آزادی پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بلیک آئوٹ ہے،مشعال ملک
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.