Live Updates

ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کا پاکستان آگہی پروگرام

ہفتہ 17 مئی 2025 18:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2025ء) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین‘ گوالمنڈی‘ لاہورکی طالبات اوراساتذہٴ کرام نے ادارہٴ نظریہٴ پاکستان کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور لاہور انگلش سکول آف سائنسز‘ ملتان روڈ‘ لاہور کی طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے لاہور کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ‘ شاہدرہ‘جامعہ قاسمیہ‘ وحدت روڈ اور دی گریٹ نالج سکول‘ ڈیفنس روڈکا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد129تھی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات