Live Updates

بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ پھیلایا، نیو یارک ٹائمز

ہفتہ 17 مئی 2025 20:40

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) امریکی اخبار ''نیو یارک ٹائمز'' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت جنگ کے دوران بڑھ چڑھ کر جھوٹ پھیلایا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اخبارکا کہنا ہے کہ جھوٹ پھیلانے میں بھارت کے وہ میڈیا گروپس بھی پیش پیش رہے جو ماضی میں اچھی ساکھ کے حامل سمجھے جاتے تھے۔ اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی میڈیا نے یہاں تک دعوی کر ڈالا کہ بھارت نے پاکستان کی نیوکلیئر بیس کو نشانہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

اخبار کے مطابق کسی نے کہا پاکستان کے دو طیارے مار گرائے، کراچی پورٹ پر بھی حملہ ہوگیا۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ دعوے حملوں کی تفصیلات و جزیات تک کے ساتھ پیش کیے گئے مگر یہ سب جھوٹ تھا۔ اخبار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی چار روزہ لڑائی کے دوران جنگی ہیجان میں مبتلا بھارتی اینکرز اور مبصرین چیئر لیڈرز بنے ہوئے تھے۔ نیو یارک ٹائمز کے مطابق حب الوطنی کے بخار میں مبتلا بھارتی میڈیا نے یہاں تک کہہ دیا کہ پاکستان کی نیوکلیئر سائٹ سے تابکاری شروع ہو چکی، جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کیلئے ایٹمی سائٹ کے نقشے اور سیٹلائٹ تصاویر اسکرین پر دکھائی گئیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات