Live Updates

گرینڈ جامع مسجد الفلاح میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن "بنیان مرصوص" کے حوالے سے اظہار تشکر کی تقریب

ہفتہ 17 مئی 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) "لجنتہ العلما" پاکستان کے زیر اہتمام گرینڈ جامع مسجد الفلاح ایل ڈی اے ایونیو ون سکیم سینٹرل میں ہفتہ کے روز پاک فوج کےآپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی کی خوشی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ لجنتہ العلما" کے صدر حافظ نعمان حامد جالندھری،سیکرٹری جنرل مولانا قاری میاں محمد اسلم ندیم نقشبندی اور مسجد کے امام و خطیب مولانا امجد فاروق کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی و کالم نگار روزنامہ اوصاف میاں محمد اصغر بھٹی تھے۔ تقریب میں لاہور اور پنجاب بھر سے جید علمائے کرام،مفتیان اور قراء حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا۔ علمائے کرام نے اپنے خطابات میں افواج پاکستان کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ۔آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کروائی گئی ۔تقریب میں چیئرمین بزم حسان پاکستان مفتی شہباز عالم فاروقی اور دیگر علما کی جانب سے میاں اصغر بھٹی کو غلاف کعبہ کا خوبصورت تحفہ پیش کیا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات