تربت ہیدکوارٹر ایف سی بلوچستان میں یومِ تشکر تقریب کا انعقاد

ہفتہ 17 مئی 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) تربت ہیدکوارٹر ایف سی بلوچستان (سائوتھ) میں یومِ تشکر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی ایف سی (سائوتھ) میجر جنرل بلال سرفراز خان اور صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ظہور احمد بلیدی نے یادگارِ شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداءکے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

تقریب میں صوبائی وزیر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ایف سی بلوچستان (سائوتھ) کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،شرکا نے شہداءکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملکی سلامتی و ترقی کے لیے دعا کی۔ یومِ تشکر کی یہ تقریب شہداءکے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی اور ان کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کا مظہرتھی۔