Live Updates

معروف لکھاری اور کالم نگار افضل توصیف کی سالگرہ اتوار کو منائی گئی

اتوار 18 مئی 2025 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) معروف لکھاری اور کالم نگار افضل توصیف کی سالگرہ اتوار 18 مئی کو منائی گئی۔افضلتوصیف 18 مئی 1936 کو مشرقی پنجاب میں ہوشیار پور کے گاؤں سمبیلی میں پیدا ہوئیں۔ تقسیم ہند کے دوران وہ اپنے والدین کی اکلوتی زندہ اولاد تھیں اور پھر وہ اپنے والد کے ہمراہ پاکستان ہجرت کر گئیں ۔ابتدائی طور پر وہ بلوچستان میں قیام پزیر رہیں اور اپنی ابتدائی تعلیم کوئٹہ کے گورنمنٹ گرلز سکول سے حاصل کرنے کے بعد پنجاب منتقل ہو گئیں اور اورینٹل کالج لاہور اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، لاہور سے تعلیم حاصل کی ۔

بعد ازاں افضل توصیف نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں لیکچرر مقرر ہوئیں ۔ اس کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ تک کالج آف ایجوکیشن میں انگریزی پڑھائی۔

(جاری ہے)

افضل توصیف کتابیں اور ادارتی کالم لکھنے میں سرگرم عمل رہیں۔ سیاست ، معاشرتی مسائل ، فن اور زبانوں جیسے مختلف موضوعات پر مشتمل ان کی 30 کتب شائع ہو چکی ہیں۔اس کی نمایاں تصانیف میں پنجاب کیدا نا پنجاب ( پنجاب کیا ہے)،ٹاہلی میرے بچرے (میرے بچے ، اے شیشم کے درخت)،پنجیواں گھنٹا (25 ویں گھنٹہ)،ویلے دے پچھے پچھے (ماضی کے پیچھے)،امان ویلے ملاں گے (ہم امن کے وقت ملیں گے) اور لہو بھجیاں بظخاں (خون سے لپٹی بطخیں) شامل ہیں ۔

ان کی بعض کتابوں کا گرومکھی میں ترجمہ ہوا اور بھارت میں بھی شائع ہوئیں۔ افضال توصیف کو ان کی ادبی کارناموں کے لیے متعدد ایوارڈ ز بشمول ڈنمارک میں قائم غیر منفعتی تنظیم ایشین رائٹرز ایسوسی ایشن کا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات