
10 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم، طورخم پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کی غیر معمولی شرح کو کم کیا جائے، پی سی ایم ای اے
اتوار 18 مئی 2025 12:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے مسائل کی وجہ سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے برآمدات کا فروغ مشکل ہوتا جا رہا ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ لاکھوں ہنر مند بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فائنل ٹیکس ریجیم کو بحال کیا جائے اگر فائنل ٹیکس ریجیم کو بحال نہ کیا گیا تو اس کے برآمدات کے اہداف پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے، حریف ممالک کے مقابلے میں ہماری لاگت بہت بڑھ جائے گی جس سے ہماری مصنوعات کے غیر ملکی خریدار ہم سے دور ہو جائیں گے اور پاکستان ہرگز اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ پی سی ایم ای اے کے عہدیداروں نے کہا کہ عالمی منڈیوں میں پاکستان کو بھارت سمیت دیگر حریف ممالک سے مقابلہ کیلئے ٹیکسز کی شرح میں کمی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت ملک کی سب سے بڑی کاٹیج انڈسٹریز میں سے ایک ہے، یہ صنعت 100 فیصد برآمدی نوعیت کی حامل ہے جو قیمتی زر مبادلہ کے ذریعے قومی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مینو فیکچررز کی جانب سے خام مال افغانستان بھجوایا جاتا ہے جو وہاں سے جزوی تیار ہو کر واپس آتا ہے جس کی ویلیو ایڈیشن پاکستان میں مکمل ہوتی ہے اور اس کے بعد یہ سو فیصد برآمد کر دیاجاتا ہے۔ طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کی غیر معمولی شرح سے برآمد کنندگان پر شدید مالی بوجھ پڑتا ہے اور لاگت بڑھنے سے دنیا میں مسابقت کی دوڑ میں شامل ہونے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے مطالبات کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیر غور لایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
گلگت،نلتر ایکسپریس وے کا بڑاحصہ سیلاب میں بہہ گیا، سیاح پھنس گئے
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیا
-
مریدکے،نازیبا ویڈیو بھیجنے سے منع کرنے پر جھگڑا ،فائرنگ سے بچے سمیت چار افراد زخمی
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
حمزہ شہباز کاخیبر پختونخواہ میں بارشوں ولینڈ سلائیڈنگ سے ہونیوالی اموات پراظہار افسوس
-
پاکستان ریلوے کا غیر فعال روٹس کی بحالی کا منصوبہ کا آغاز
-
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.