Live Updates

عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی‘ حمزہ شہباز

اقلیتی رکن اسمبلی طارق مسیح گل کی اپنی صاحبزادی ایڈووکیٹ طلعت طارق اور دیگر کے ہمراہ ملاقات

اتوار 18 مئی 2025 15:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2025ء)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تعلیم کے شعبے میں خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے ، عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل کی اپنی صاحبزادی ایڈووکیٹ طلعت طارق کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ملاقات میں مسلم لیگ (ن)کے اقلیتی رہنما مبشر عمانوئیل اورطارق سلیم بھٹی بھی موجود تھے۔حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ،انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ،حکومت انہیں آگے بڑھنے کے لئے ہر طرح کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ حمزہ شہباز شریف نے ایڈووکیٹ طلعت طارق کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کے لئے دعا دی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات