گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی 19 مئی کو پبلک ڈے میں عوامی مسائل و تجاویز سنیں گے

اتوار 18 مئی 2025 16:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی 19 مئی کو پبلک ڈے میں عوامی مسائل و تجاویز سنیں گے۔ گورنر ہاؤس پشاور میں 19 مئی کو دن 10 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے رہیں گے جہاں پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی عوام کے مسائل اور تجاویز سننے کے لیئے موجود ہونگے۔

(جاری ہے)

گورنر ہاؤس میں تسلسل کے ساتھ پبلک ڈیز کا انعقاد پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے ویمن امپاورمنٹ ، یوتھ انگیجمنٹ ، علاقائی ترقی عوامی مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے۔