سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن کی وضاحت جاری

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف جاری دعوے کے ساتھ ایک نوٹی فکیشن گردش کر رہا ہے جس پر محکمہ تعلیم کو وضاحت دینا پڑگئی

Sajid Ali ساجد علی اتوار 18 مئی 2025 17:20

سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش نوٹیفکیشن ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی 2025ء ) محکمہ تعلیم نے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹی فکیشن سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر نوٹیفکیشن جعلی ہے، اس حوالے سے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی طرف جاری دعوے کے ساتھ ایک نوٹی فکیشن گردش کر رہا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہو کر 17 اگست کو ختم ہوں گی جو بالکل جعلی ہے، اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن کی طرف سے کوئی باضابطہ احکامات جاری نہیں کیے گئے۔

بتایا جارہا ہے کہ صوبہ پنجاب کے سکولوں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے، گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہونے کی صورت میں سکولوں میں قبل از وقت تعطیلات دے دی جائیں گی، محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا، جاری کردہ شیڈول سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب میں سکول یکم جون سے 9 اگست 2025 تک بند رہیں گے، تاہم گرمی کی شدت بڑھنے کی صورت میں ایک ہفتہ قبل چھٹیاں ہونے کا بھی امکان موجود ہے۔