Live Updates

عمرکوٹ میں پاک فوج سے اظہار تشکر کے حوالے سے شاندار ریلی نکالی گئی

اتوار 18 مئی 2025 17:20

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) عمرکوٹ میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ اور او پی آر سی ٹی کے اشتراک سے جنگ میں پاکستان کی فتح پر پاک فوج سے اظہار تشکر کے حوالے سے ایک شاندار ریلی نکالی گئی،ریلی کے شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بلند کئے،اس موقع پر آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر یومِ تشکر کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کے دوران کیک بھی کاٹا گیا،تقریب سے (CEO) او پی آر سی ٹی شارق ریحان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" ہماری دفاعی طاقت کا منہ بولتا ثبوت ہے پاک فوج کی بہادری پر پوری قوم کو ان پر فخر ہے ایسی تقریبات قومی یکجہتی اور حبِ وطن کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں،(COO) و پروگرام کوآرڈینیٹر شاہنواز بھرٹ نے کہا کہ تقریب کا مقصد پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرنا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کرنا ہے پاک فوج نہ صرف سرحدوں کا تحفظ کر رہی ہے بلکہ دشمن کو بھرپور جواب بھی دے رہی ہے،(ایریا مینیجر) محمد عظیم بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ خوش قسمت قوم ہیں جسے ایسی تاریخی کامیابی نصیب ہوئی ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کو محفوظ بنایا،جذبہ جہاد سے سرشار پاک فوج کی بے مثال فتح نے قوم کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کر دیا،(سماجی رہنما) غلام حیدر ترک نے کہا کہ پاک فوج نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ پاکستان ہر حملے کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کی محنت اور قربانیوں کی بدولت وطنِ عزیز میں امن قائم ہے،(ایریا مینیجر) علی اکبر پلی نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن قوم ہے، لیکن انتہا پسند مودی کی جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور اور مناسب جواب دیکر دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں دشمن آئندہ پاکستان سے پنگا لینے سے قبل سو بار سوچے گا،تقریب کے آخر میں پی پی اے ایف اور او پی آر سی ٹی کے اشتراک سے عمرکوٹ کے غریب اور مستحق مردوں وخواتین کو بغیر سود قرض کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات