وزیرصحت عامہ ڈاکٹرنثار انصر ابدالی کا لائن آف کنٹرول کےاگلے مورچوں کا دورہ

اتوار 18 مئی 2025 17:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور بھارتی شلنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کی اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے لائن آف کنٹرول سے دس میٹر پر واقعہ گاؤں سناڑی میں بھارتی شیلنگ سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا ۔

ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے دوران دورہ لائن آف کنٹرول پر لوگوں کے جوش وجذبے کو سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، بھارت نے پھر کوئی ایڈونچر کیا تو منہ توڑ جواب دیں گے ، ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ، پوری دنیا نے دیکھا بھارت کو کس طرح منہ کی کھانی پڑی ، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔