الخدمت ویلفیئر کونسل کی تقریب پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں جنرل عاصم منیرکو سلام پیش

اتوار 18 مئی 2025 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) الخدمت ویلفیئر کونسل کی تقریب پاکستان ائیر فورس کے شاہینوں جنرل عاصم منیرکو سلام پیش کیا گیا۔جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے دنیا میں دھاک بٹھا دی۔ پاکستانی شاہینوں نےمودی سرکار کے جنگی جنون ، خطے میں بدمعاشی کا بھرپور منہ توڑ جواب دے کر بھارتی جارحیت ناکام بنا کر پاک سر زمین کی حفاظت کو یقینی بنایا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاض چوہدری چیرمین الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد نے ضلع اوکاڑہ کی معروف سماجی شخصیت پیر سید ندیم جعفری کی جانب سے سید زریاب ندیم ہاؤس لہراسب ٹاؤن رینالہ خورد میں یوم تشکر کے حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع کاروباری ، فلاحی ، رفاعی ، علاقے کی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور شہریوں کی کیثر تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سید ندیم جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ائیر فورس کے شاہینوں نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا ۔ پوری دنیا اور خصوصاً پاکستان قوم اپنے ان شاہینوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتی ہے۔\378