سابق وفاقی وزیرمرتضی جاوید عباسی کی کمانڈر پی اے ایف بیس کالاباغ امتیاز احمد سے ملاقات

اتوار 18 مئی 2025 20:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2025ء) سابق وفاقی وزیراورمسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی نے کمانڈر پی اے ایف بیس کالاباغ امتیاز احمد سے ملاقات کی اوربھارتی جارحیت کے خلاف شاندار فتح پر ان کو ہار پہنائے اور خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا،پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی شکست دراصل اُس کے توسیع پسندانہ عزائم کی ناکامی ہے جبکہ پاکستان کی کامیابی افواجِ پاکستان کی بے مثال قربانیوں، قومی یکجہتی اور عوام کے عزم کا نتیجہ ہے۔