Live Updates

قوم نے ثابت کیا کہ ہمارے پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہو تو ہم ایک ہو جاتے ہیں: چودھری سجاد نذیر

اتوار 18 مئی 2025 21:30

ًلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2025ء) پیپلز پارٹی کے سنیر رہنما چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے پاکستان نے بڑے صبر سے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کیا اور بڑھکوں کا جواب بڑھکوں سے نہیں دیا،پاکستان پر حملہ ہوا تو ہم دنیا کو کہتے رھے کہ ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے سپاہیوں اور عوام نے شہادتیں پائیں ،پاکستان نے ان جگہوں پر حملے کیے جہاں سے اس پر حملہ ہوا اورہم نے بھارت کے پانچ رافیل طیارے مار گرائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار تحقیقات میں تعاون کرنے کا کہا، انکے میزائیلوں کے جواب میں ہمارے جواب سے انکی چیخیں نکلیں۔پہلے ہی کہا تھااگر ہم پر حملہ ہوا تو ہمارے پاس صلاحیت بھی ہے اور جذبہ بھی،پاکستان کی سب سے بڑی فتح یہی ہے جس پر حکومت کو مبارکباد دیتا ہوں،قوم نے ثابت کیا کہ ہمارے سیاسی اور فقہی اختلافات ہیں مگر پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہو تو ہم ایک ہو جاتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات