Live Updates

23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا

راؤ طلحہ جاوید نے تربیت مکمل ہونے کے بعد باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کا چارج سنبھال لیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 مئی 2025 12:21

23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) 23 سالہ نوجوان نے پاکستان کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع لودھراں کے علاقے دنیا پور سے تعلق رکھنے والا نوجوان راؤ طلحہ جاوید پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن چکا ہے، اس کے ساتھ ہی جنوبی پنجاب کے علاقہ دنیا پور کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا جہاں کے مقیم 23 سالہ نوجوان راؤ طلحہ جاوید تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بنے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ راؤ طلحہ جاوید نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کر لی ہے اور اب انہوں نے باقاعدہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، یہ کامیابی یقینی طور پر نا صرف ان کے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ جنوبی پنجاب اور خاص طور پر لودھراں اور دنیا پور کے نوجوانوں کے لیے ایک جیتی جاگتی روشن مثال بن چکی ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ محنت، عزم اور لگن کے ساتھ بڑے خوابوں کا حصول ممکن ہے۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ راؤ طلحہ جاوید نے 2015ء میں دنیاپور پبلک سکول سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا، 2017ء میں ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا، 2021ء میں سول انجینئرنگ میں بی ایس کیا اور 2022ء کے سی ایس ایس کے امتحان میں پہلی کوشش میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے بطور اسسٹنٹ کمشنر آئی آر ایس ( ان لینڈ ریونیو سروس ) 51 کامن ٹریننگ پروگرام میں ٹریننگ مکمل کی اور 2025ء میں اپنے فرائض منصبی سنبھال لیے۔                                                                                                                                                                            
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات