Live Updates

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا ڈائلسز یونٹ کا افتتاح

یونٹ گردوں کے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرے گا،سابق وزیر اعلی منظور وٹو

پیر 19 مئی 2025 13:28

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈائیلاسز یونٹ کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈائیلاسز یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا، سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان نے نئے ڈائلسز یونٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر چیئرپرسن امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ محترمہ روبینہ شاہین وٹو، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نعیم بشیر،امریکی ڈونرز،جہاں آرا وٹو چیرمین پنجاب شوشل پروٹیکشن اتھارٹی پنچاب، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شبیر احمد چشتی، سابق رکن قومی اسمبلی میاں خرم جہانگیر خان وٹو، میاں ذیشان منظور وٹو سمیت علاقہ بھر کی معزز شخصیات نے شرکت کی، سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یونٹ گردوں کے مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا، اس ڈائیلاسز یونٹ کے قیام سے مقامی آبادی کو بڑے شہروں کے سفر کی مشقت سے نجات ملے گی اور علاج کی بروقت فراہمی ممکن ہو سکے گی، روبینہ شاہین وٹو نے کہا کہ ٹرسٹ ملک پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرین کی مدد سے غریپ بچیوں کی شادیاں، تعلیم و تربیت کے لئے بچوں کی راہنمائی اور صحت اور صاف پانی کی فراہمی کے لئے امیر بیگم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مستقبل میں بھی صحت کے شعبے میں مزید اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات