صوبائی وزیر صحت کاسریاب روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوان کے گھر آمد ،لواحقین سے تعزیت

پیر 19 مئی 2025 14:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ پیر کے روز سریاب روڈ بم دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوان کے گھر گئے ۔جہاں صوبائی وزیر صحت نے لواحقین سے تعزیت کااظہار کیااور ان کی درجات بلندی کیلئے دعا اور فاتحہ خوانی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے لواحقین کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان شہداء کے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑے گی ،دہشتگردوں نے اپنے مقاصد کے حصول کیلئے معصوم لوگوں کو دہشتگردی کانشانہ بنایاہے جس کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں ہے بلوچستان میں امن وامان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز اور عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ دہشتگردی جیسے ناسور کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز نہ صرف اندرون ملک جنگ لڑرہے ہیں بلکہ افواج پاکستان بھارت جیسے دشمن کے خلاف بھی الرٹ ہیں ۔