Live Updates

پی ایس ایل 10 ، فاسٹ بائولر علی رضا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

17 سالہ علی رضا نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 9 میچز میں 25.25 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 مئی 2025 14:18

پی ایس ایل 10 ، فاسٹ بائولر علی رضا نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 مئی 2025ء ) پشاور زلمی کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بائولر علی رضا نے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
17 سالہ علی رضا نے پی ایس ایل کے رواں سیزن میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میچز میں 25.25 کی اوسط سے 12 وکٹیں حاصل کیں، یہ پی ایس ایل کے ایک سیزن میں 18 سال سے کم عمر کے کسی بھی بائولر کی بہترین کارکردگی ہے۔

 
اس سے قبل لیفٹ آرم سپنر محمد اصغر نے پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔ 
شاہین آفریدی پی ایس ایل 3 میں اپنے پہلے سیزن میں 7 وکٹیں لیکر اس فہرست میں تیسرے جبکہ نسیم شاہ پی ایس ایل کے 5ویں ایڈیشن میں 5 وکٹوں کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔ 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ 
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ 
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 60، محمد نعیم نے 22، آصف علی نے 18 اور کوشال پریرا نے17 رنز بنائے۔

 
پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال، علی رضا اور ڈینیئل سیمز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں پر 123 رنز بنا سکی۔ ڈینیئل سیمز نے 26 اور احمد دانیال نے 24 رنز بنائے، لاہور نے زلمی کو 26 رنز سے شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا اور ساتھ ہی زلمی ٹرافی کی ریس سے باہر ہوگئی۔ 
پشاور زلمی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات