Live Updates

سيبس یونیورسٹی جامشورو کے ساتویں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اجلاس کا انعقاد

پیر 19 مئی 2025 15:04

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) شہید اللہ بخش سومرو (سيبس) یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز، جامشورو میں ساتواں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (ایف ِپی ِسی) کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ارابیلا بھٹو نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس هيک پاکستان (اسلام آباد) ثمینہ درانی، ڈائریکٹر فنانس هيک (سندھ) فیروز مہر، ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن (یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ) فرحان اختر، ڈائریکٹر فنانس سيبس یونیورسٹی عمران نور، سینیٹ ممبر صنم بھٹو اور سنڈیکیٹ کے نامزد امیدوار فضل الٰہی خان نے شرکت کی۔

ایجنڈا کئی مالیاتی امور پر مرکوز تھا جس میں 28 دسمبر 2024ع کو ہونے والے چھٹے ایف پی سی اجلاس کے منٹس کی تصدیق، میٹنگ کے بعد کیے گئے اقدامات کا جائزہ اور تصديق، مالی سال 24-2023ع کے لیے اخراجات کی پیشکش اور سفارشات، نظر ثانی شدہ بجٹ کے لیے بحث اور سفارشات شامل تھی۔ اجلاس میں 25-2024ع کی بجٹ کے لیے( 413.932 ملین) اور 26-2025ع کا بجٹ تخمینہ (565.313 ملین روپے) کا جائزه اور منظوری دی گئی۔ اجلاس پیش کردہ معاملات پر باہمی اتفاق رائے اور یونیورسٹی کی مالیاتی اور اسٹریٹجک ترقی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات