Live Updates

پاک فوج ملکی خودمختاری کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن

پیر 19 مئی 2025 15:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ بار کلرکس ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے سوموار کے روز بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممبران میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے اراکین نے پاکستانی مسلح افواج کے مؤثر جواب کو سراہا اور اسے قومی طاقت اور عزم کا مظہر قرار دیا۔

(جاری ہے)

ممبران نے کہا کہ پاکستانی افواج نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنی خودمختاری کا بھرپور دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جارحیت نے پوری قوم کو متحد کر دیا ہے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت بخشی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے،آپریشن بنیان مرصوص کے بعد دشمن دوبارہ ایسی مہم جوئی کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات