Live Updates

معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

پی ٹی اے نے یوٹیوب چینلز بند کرنے کیلئے حکومت سے اجازت طلب کرلی، حتمی فیصلے کے بعد مرحلہ وار کارروائی ہوگی

Sajid Ali ساجد علی پیر 19 مئی 2025 15:36

معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مخالف مواد پھیلانے کے جرم میں ملک کے نمایاں یوٹیوبرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے یوٹیوبرز کی فہرستیں مرتب کرلی ہیں جو حکومت کو بھی پیش کر دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں معروف یوٹیوبرز عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان، شہباز گل سمیت دیگر کئی نام شامل ہیں جن پر ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام ہے، پی ٹی اے نے ایسے یوٹیوب چینلز کو بند کرنے کے لیے حکومت سے اجازت طلب کرلی ہے اور اس حوالے سے حتمی فیصلے کے بعد مرحلہ وار کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ریاستی بیانیے کے خلاف مہم چلانے والے افراد کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس ضمن میں متعلقہ حکام سے تعاون کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے ان یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز متوقع ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر پابندیاں اور ممکنہ گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چینل یا اکاؤنٹ کی معطلیوں سے متعلق یوٹیوب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی صارف کے چینل کو بند کر دیا جاتا ہے تو انہیں ایک ای میل موصول ہوگی جس میں بند کرنے کی وجہ بتائی جائے گی، اگر کسی کا یوٹیوب چینل بند کر دیا جاتا ہے تو ان کے لئے کسی بھی دوسرے یوٹیوب چینلز کو استعمال کرکے یا تخلیق کرکے اس بندش کو جھانسا دینا ممنوع ہے، ایسے صارفین کے لیے یہ بھی ممنوع ہے کہ دوسرے لوگوں کو جن کے یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا گیا ہے ان کی بندش کو بائی پاس کرنے کے لیے اپنا یو ٹیوب چینل استعمال کرنے دیں، اگر یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے شرکاء کا چینل بند کر دیا جاتا ہے تو وہ مزید کوئی آمدنی حاصل کرنے کے حقدار نہیں ہوتے، ان کی غیر ادا شدہ کمائی کو بھی روکا جا سکتا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات