پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن اور دیگر کا لئیق احمد خان کے بھائی انتقال پر اظہار افسوس

پیر 19 مئی 2025 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل محمد طارق حسن، سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین خاصخیلی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ،کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان، نعیم خان، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، حسن نقوی اور دیگر نے تنظیم الاخوان سندھ کے انفارمیشن سیکرٹری لئیق احمد خان کے چھوٹے بھائی فہیم احمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی انکی بے حساب مغفرت جنت الفردوس میں اعلی مقام اور آپ سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

قبل ازاں ان کی نماز جنازہ ماڈل کالونی ربانی مسجد میں ادا کی گئی اور ماڈل کالونی قبرستان میں جس میں کورین ایمبیسی کے کیڈ بائزر، جاوید احمد خان، زاہد اعوان، سابق ایم این اے آفتاب جہانگیر،اقبال قریشی، سلسلہ عالیہ کے ساتھیوں رشتے داروں اور عزیز اقارب نے شرکت کی۔