
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اپنے جنگی جرائم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے،حریت کانفرنس
پیر 19 مئی 2025 22:47
(جاری ہے)
ایڈوکیٹ منہاس نے کہا کہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹے پروپیگنڈے اور جابرانہ اقدامات کے ذریعے نہ تو کشمیریوں کی آواز کو دبا سکتا اور نہ ہی عالمی برادری کو گمراہ کرسکتا ہے۔ حریت ترجمان نے بھارتی فورسز کی طرف سے مسلسل چھاپوں، بلاجواز گرفتاریوں اور ہراساں کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بھارت اسکے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت پر کشمیریوں کو اجتماعی سزا کانشانہ بنارہا ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی حمایت کرے۔دریں اثناء بھارتی فورسز نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی جابرانہ کارروائیاں تیز کر تے ہوئے بڑے پیمانے پر چھاپوں کے دوران متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ میں تقریبا 18مقامات پر چھاپے مارے جن میں آزادی پسند کارکنوں کے رشتہ داروں کو نشانہ بنایا گیا۔اس دوران لوگوں کی ڈیجیٹل ڈیوائسز ضبط کر لی گئیں۔ بھارتی پولیس اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بھی بوادی کشمیر میں11مقامات پر چھاپے مارے اورکئی نوجوانوں کوگرفتارکر لیا۔بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے نوشہرہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ یہ کارروائیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہیں۔میر واعظ مولوی محمد فاروق کی 35ویں برسی کے موقع پر منائے جانے والے'' ہفتہ شہادت ''کے سلسلے میں جامع مسجد سرینگر میں مقابلہ حسن قرات منعقد کیا گیا،جس میں 30سے زائد مدارس کے طلبا نے شرکت کی جبکہ میر واعظ عمر فاروق نے تقریب کی صدارت کی۔ ضلع سانبہ کے علاقے سروج میں سرحدی چوکی پربھارتی پیراملٹری بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔بھارت نے کشمیری پنڈٹ اوربھارتی نژاد برطانوی اسکالرنتاشا کول کی "اوورسیز سٹیزن شپ آف انڈیا"منسوخ کر دی ہے۔بھارت مخالف ہونے کی وجہ سے ان کا او سی آئی کارڈ منسوخ کیا گیاہے ۔ بھارت میں جمہوری حقوق کی پامالیوں اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر کھل کر بات کرنے پر گزشتہ سال فروری میں انہیں بنگلوروائیر پورٹ سے واپس بھجوادیاگیاتھا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.