حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، افواج پاکستان، میڈیا، پارلیمان اور پوری قوم کویکجہتی کا مظاہرہ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں،جمال شاہ کاکڑ

پیر 19 مئی 2025 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حالیہ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت، افواج پاکستان، میڈیا، پارلیمان اور پوری قوم نے جس یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اگر یہی اتحاد برقرار رہا تو بھارت تو دور کی بات دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وزیراعلی میر سرفرازبگٹی اور مولانا فضل الرحمان نے اظہار یکجہتی کیلئے جو عوامی اجتماعات منعقد کئے اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسئلہ کی طرف بھی ایوان کی توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ اس حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور پنجاب حکومت سے یہ مسئلہ حل کرایا جائے۔