Live Updates

ٓمیرے گھر، قبیلے پر طالبان حملے کر رہے ہیں،ہماری جان کی سیکیورٹی کون کرے گا، شیر افضل مروت

wمیرے قبیلے کے لوگ مجھ سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوف مانگ رہے ہیں ،ہم اپنے گھروں میں نہیں رہ سکتے آرمی چیف سے اپیل ہے میرے حلقے میں جو ہو رہا ہے اس کا نوٹس لیں،قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

منگل 20 مئی 2025 04:35

،ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے شیر افضل مروت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے گھر، قبیلے پر طالبان حملے کر رہے ہیں طالبان ڈرونز کو بھی استعمال کرتے ہیں ہماری جان کی سیکیورٹی کون کرے گا کوئی رول آف لائ نہیں ہے وہاں میرے قبیلے کے لوگ مجھ سے راکٹ لانچرز، کلاشنکوف مانگ رہے ہیں ہم اپنے گھروں میں نہیں رہ سکتے آرمی چیف سے اپیل ہے میرے حلقے میں جو ہو رہا ہے اس کا نوٹس لیں لکی سیمنٹ میرے حلقے میں ہے ماحولیاتی آلودگی بھی بنی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عاطف خان نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سیاست مسلم کش اور پاکستان مخالف ہے،سیاسی مخالفتوں کے باوجود ہم نے ریاست اور حکومت کا ساتھ دیا ہے ہم نے پوری دنیا کے سامنے یکجہتی کا ثبوت دیاجنگ ختم ہو گئی، اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو برتری دی ہے آگے کیا ہو گا عوام اور اداروں کے درمیان دوریاں ختم ہو گئیں،دوبارہ سے حکومت اور ادارے وہی روش اپناتے ہیں تو دوریاں پھر بڑھیں گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات