Live Updates

مظفرگڑھ ،آئین کے تحت خواتین بلاخوف اور بااختیار ہو کر اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکتی ہیں،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر

منگل 20 مئی 2025 16:37

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوٹ ادو اللہ بخش ملغانی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق خواتین بلا خوف اور با اختیار ہو کر اپنا ووٹ کا حق استعمال کر سکتی ہیں، ووٹ ایک قومی امانت ہے جو صرف اہل افراد کے حوالے کی جانی چاہیئے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوٹ ادو کے زیر اہتمام خواتین میں ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کےلئے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیمینار میں خواتین سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کوٹ ادو اللہ بخش ملغانی نے مزید کہا کہ ووٹ کی درستگی کا کام جاری ہے تمام شہری 8300 پر میسج کر کے اپنا ووٹ چیک کرسکتے ہیں ، اگر ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق نہ ہو تو ضلعی الیکشن کمشنر آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اپنے اپنے خطاب میں ووٹ اور جمہوریت کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ سیمنیار سے خطاب میں الیکشن آفیسر نور الامین نے خواتین میں ووٹ کے اندراج کےلئے شعور و آگاہی فراہم کی، انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی ووٹ کے درست استعمال سے یقینی بنائی جاسکتی ہے۔\378

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات