Live Updates

جموں و کشمیر ،کشمیریوں کی نقل و حرکت پر نظررکھنے کے لئے بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب جاری

منگل 20 مئی 2025 17:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ مقامی آبادی کی نقل و حرکت پر کڑی نظررکھنے کے لئے پورے مقبوضہ علاقے خصوصا وادی کشمیرمیں تمام سیاحتی اور عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی بڑی تعداد میں تعیناتی کے علاوہ جدید ہتھیاروں اور نگرانی کے نظام سے لیس موبائل یونٹس کے ساتھ ساتھ پورے مقبوضہ علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی ہر نقل و حرکت پر نظر رکھنا ہے، یہ اقدام کشمیریوں کی ذاتی زندگی اور رازداری کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔جن مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا رہے ہیں ان میں وادی کے مشہور سیاحتی مقام مغل گارڈن، گلمرگ، پہلگام اور سونمرگ بھی شامل ہیں۔ادھر بھارتی پولیس سرینگر کی دیواروں پرپاکستان، پاک فوج اور تحریک آزادی کی حمایت میں درج نعروں اور پوسٹرز کو ہٹا رہی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات