Live Updates

کم عمری کی شادی کیخلاف قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظورکیے گئے بل پرشدید تنقید ‘ فوری واپس لینے کا مطالبہ

منگل 20 مئی 2025 23:35

کم عمری کی شادی کیخلاف قومی اسمبلی اورسینیٹ سے منظورکیے گئے بل پرشدید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2025ء) مولانا محمد حنیف جالندھری ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے 18 سال سے کم عمری کی شادی کے حوالے سے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کیے گئے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قرآن و سنت اور اسلامی تعلیمات کے سراسر منافی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا جالندھری نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ اس حساس اور اہم معاملے کو اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجنے کے بجائے، بیرونی قوتوں کے دباؤ پر قانون سازی کی گئی، جو نہ صرف پاکستان کے آئینی و دینی تشخص کے خلاف ہے بلکہ اس سے عوامی جذبات کو بھی شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ایسے قانون کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو صریحاً قرآن و سنت کے برخلاف ہو۔انہوں نے اس قانون کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس قانون کو فی الفور واپس لیا جائے۔.
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات