Live Updates

پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی پانے پر مبارکباد

منگل 20 مئی 2025 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2025ء)پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدہ پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے، پرنٹ اینڈ الیکٹرانک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ناصر خان خٹک، صدر ساجد خان، جنرل سیکرٹری راجہ طاہر محمود، فنانس سیکرٹری روبینہ شاہین اور مجلس عاملہ کے اراکین نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا خیر مقدم کیا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، پیجا کے عہدیداران نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کیا ہے کہ وہ اس اعلی عہدے کے حقدار اور مستحق تھے، پاکستان کی افواج نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں صحافیوں سمیت پاکستان کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کئے ہیں، چیئرمین پیجا ناصر خان خٹک نے کہا کہ کابینہ کے اس فیصلے سے پاکستان کی افواج کا مورال مزید بلند ہوگا، جنرل سید عاصم منیر حقیقی معنوں میں فیلڈ مارشل کے عہدے کے مستحق تھے، انہوں نے بنیان مرصوص آپریشن کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا، ناصر خان خٹک نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات اور بہادری کے اعزاز میں ان کی ترقی قابل ستائش ہے، پیجا کے عہدیداران نے معرکہ حق کے شہدا اور غازیوں کو وفاقی کابینہ کی طرف سے اعلی سول ایوارڈ دینے کے فیصلے کو سراہا، عہدیداران نے کہا کہ ہمارے شہدا اور غازی ہمارے حقیقی ہیروز ہیں، پیجا کے عہدیداران سمیت تمام ممبران اور پوری قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

(جاری ہے)

ناصر خان خٹک نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے، پاکستان کی افواج نے ملک کا نام دنیا بھر میں سر بلند کیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات