
پاکستانی عازمین حج کی حج 2025 کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کے انتظامات کی تعریف
منگل 20 مئی 2025 22:00
(جاری ہے)
عازمین حج نے حکومت کی جانب سے سہولت کاری کی کوششوں کو تسلیم کیا جن کا آغاز ابتدائی مرحلے پر 'پاک حج موبائل ایپ' کے اجرا سے ہوا۔عازمینِ حج نے درخواست جمع کرانے کے منظم اور آسان طریقہ کار، جامع حج تربیتی پروگراموں، اور مدینہ و جدہ کے لیے مربوط روانگیوں کو سراہا۔
انہوں نے مکہ اور مدینہ کے ہوائی اڈوں پر حج مشن کے حکام اور سعودی کمپنی ’’الراجحی‘‘ کی جانب سے مؤثر استقبالی انتظامات، رہائش گاہوں تک آرام دہ ٹرانسپورٹ، اور دن میں تین بار معیاری، حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق کھانوں کی فراہمی کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہوٹلوں سے حرم شریف تک بلا تعطل شٹل بس سروس، اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات، اور معاونینِ حج (معاونین) کی جانب سے فراہم کردہ مکمل رہنمائی نے ان کے روحانی سفر کو مزید آرام دہ اور سہل بنا دیا۔ مجموعی طور پر عازمین کا ردِعمل انتہائی مثبت تھا تاہم کچھ حجاج کرام نے آئندہ مزید بہتری کے لیے تعمیری تجاویز بھی پیش کیں۔ ان تجاویز میں بالخصوص بزرگ عازمین کی سہولت کے لیے حرم شریف کے قریب تر رہائش گاہوں کا انتظام اور شٹل بس سروس کو تمام رہائشی عمارتوں تک توسیع دینا شامل تھا۔لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جمشید ابڑو اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر شہبانہ جمشید نے اپنے رہائشی کمپلیکس کے ڈائننگ ہال میں بیٹھے ہوئے انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں بالکل اپنے گھر جیسا محسوس ہو رہا ہے اور ہم پوری یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات اور اللہ تعالیٰ سے تعلق پر توجہ دے رہے ہیں، ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ مقدس سرزمین میں ہمارے لیے اتنی جدید سہولیات منتظر ہوں گی۔لاہور سے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ آنے والے حسن اور ان کی والدہ حلیمہ جو اس سے قبل 2010 میں بھی حج ادا کر چکے ہیں، نے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے کبھی اتنے منظم اور آرام دہ انتظامات نہیں دیکھے۔75 سالہ حاجن جہاں آرا بیگم جو کراچی سے آئیں، نے پاکستان حج مشن کی جانب سے قائم کردہ نظم و ضبط اور بہترین تنظیم کو سراہا۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ حج مشن پورے حج آپریشن کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن مانیٹرنگ سسٹمز کے ذریعے کر رہا ہے۔تاہم انہوں نے شٹل بس سروس میں مزید بہتری کی تجویز دی تاکہ ہر رہائشی عمارت کے لیے براہ راست بس سروس فراہم کی جائے جس سے بزرگ اور معذور عازمین کو بہتر سہولت میسر آ سکے۔پشاور سے اپنے بیٹے عمران حسین کے ہمراہ آنے والی کنیز فاطمہ نے حج مشن کے شاندار انتظامات کی بھرپور تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی باورچی رکھے گئے ہیں، اس لیے ہمیں بالکل گھر جیسے ذائقے والا کھانا مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے وہ ٹرانسپورٹ ہو، رہائش ہو یا کھانے کا انتظام، ہر چیز مثالی ہے۔کنیز فاطمہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ منیٰ میں ایامِ کے دوران بھی مشن اسی جوش و جذبے اور لگن سے خدمات فراہم کرتا رہے گا۔پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت نمائندے نے ان عازمین سے بھی ملاقات کی جو طبی امداد حاصل کر رہے تھے جنہیں ماہر ڈاکٹروں سے علاج اور مفت ادویات فراہم کی جا رہی تھیں۔متعدد عازمین نے صحت کی ان سہولیات پر شکرگزاری کا اظہار کیا جن کی بدولت وہ حج کے مشقت طلب ارکان کی ادائیگی کے لیے خود کو صحت مند رکھ سکے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والی 52 سالہ سمیرا بیگم نے مرکزی اسپتال کی فارمیسی میں اپنے تجربے کا تذکرہ کیا۔ چھٹی بار جانے کے باوجود انہیں ہر مرتبہ وی آئی پی سطح کی سہولت فراہم کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک معاون نے مریضوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور انہیں متعلقہ کاؤنٹرز تک رہنمائی فراہم کی۔ ہر بار ماہر ڈاکٹروں نے میری مکمل تشخیص کی ، مفت دوا دی گئی اور حج کے دوران طبی پیچیدگیوں سے بچاؤ کے لیے مشورے بھی دیئے۔گھر سے دور ہو کر بھی سمیرا بیگم خود کو خوش نصیب محسوس کر رہی ہیں کہ انہیں ایسی بہترین نگہداشت حاصل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے بعد، میں پاکستانی حجاج کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی واقعی شکر گزار ہوں۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے غلام عباس جو ذیابیطس اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں، نے اسپتال کے عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنی ایک حاضری کے دوران دیکھا کہ ایک مریض کے لیے وہیل چیئر صرف ایک کال پر چند منٹوں میں فراہم کر دی گئی۔پاکستانی عازمِ حج گل شاہ جو کہ 47 سال کے ہیں اور سوات سے آئے ہیں، پاؤں کے زخم اور گلے کی سوجن کے علاج کے لیے اسپتال گئے، انہیں فوری طبی امداد اور اعلیٰ معیار کی دوا فراہم کی گئی۔مجموعی طور پر، پاکستانی حجاج نے حکومت کے انتظامات پر دلی اطمینان اور شکرگزاری کا اظہار کیا اور ساتھ ہی آئندہ کے حج آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے قیمتی مشورے بھی پیش کیے۔درخواست کے عمل سے لے کر طبی نگہداشت تک، ان جامع سہولیات نے حجاج کرام کو اپنے روحانی سفر پر پوری توجہ مرکوز کرنے کے قابل بنایا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان میں خوردنی تیل کی درآمدی لاگت 5 ارب ڈالر سالانہ سے تجاوز کر گئی ہے،،زرعی ماہرین
-
کراچی میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی ، الرٹ جاری کردیا گیا
-
قلات ،زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
-
پنجاب کے 12 اضلاع کی پولیس کا کروڑوں روپے کا اسلحہ و بارود غائب
-
دودھ کے ڈبوں میں مہارت سے چھپائی 3 کلو کیٹامین، 660 گرام آئس برآمد
-
کراچی، شادی ہال میں دولہا اور دلہن کے رشتے داروں میں جھگڑا ہوگیا، ویڈیو منظرعام پر آگئی
-
کراچی کی طرح دیگر شہروں میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کیلئے حکومت سندھ کی کوششیں تیز
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آغا خان جائیدادیں ( وراثت و منتقلی) بل کی منظوری دے دی
-
سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا ملزمگرفتار کر لیا گیا
-
یوم تکبیر کا دن پاکستان کی برتری و مضبوطی کی یاد دلاتا ہے، وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنانے والے ہر فرد پر ناز ہے، عبدالعلیم خان
-
یکم ذوالحجہ سے 10ذوالحجہ تک کیئے گئے اعمال صالحہ و دیگر عبادات کرنے والے افراد خوش نصیب ہوا کرتے ہیں ، پروفیسر فیض الابرار
-
میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی صدارت میں پانی کے مسائل پر سٹی کونسل کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.