وفاقی وزیر احسن اقبال کی سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 00:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، پروفیسر احسن اقبال نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ منگل کو انہوں نے کہا کہ یہ ترقی ایک تاریخی سنگ میل ہے جو سید عاصم منیر کی ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے مثال فرض شناسی اور بصیرت افروز قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی نے پوری مسلح افواج کو بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ "یہ ہر پاکستانی کو فخر سے سرشار کر دیتا ہے کیونکہ یہ اعزاز قوم کے لیے ان کی غیر معمولی خدمات کا اعتراف ہے۔ یہ اعزاز سید عاصم منیر کی جرأت مند قیادت کا ثبوت اور دشمنوں کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے۔"وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف کی ترقی ان جوانوں اور افسران کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کی سازشوں کو اپنی قربانیوں سے ناکام بنایا۔