ہارون اختر خان کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ترقی پر دلی مبارکباد

بدھ 21 مئی 2025 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی بیان میں ہارون اختر خان نے کہاکہ فیلڈ مارشل کا عہدہ قومی غیرت، قیادت اور قربانی کی علامت ہے۔ جنرل عاصم منیر کی ترقی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی دنیا کے لیے ایک مثال ہے کہ پاکستان کس طرح اپنے ہیروز کو عزت و تکریم دیتا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے آپریشن’’ بنیان مرصوص‘‘ میں بے مثال مہارت اور جرات مندی کا مظاہرہ کیا۔ہارون اختر خان نے بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینا فیلد مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت کا عملی ثبوت ہے۔ ان کی قیادت نے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابلِ تسخیر ہے۔