Live Updates

وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے سیاسی مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دیدی

کمیٹی کی سربراہ رانا ثناء اللہ کرینگے،سابق گورنر ،وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان کمیٹی کے اہم رکن ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

بدھ 21 مئی 2025 10:45

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان کے سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی امور پر عوامی مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ خان کریں گے، جب کہ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام شریک چیئرمین ہوں گے۔

دیگر اراکین میں خواجہ سعد رفیق، چوہدری برجیس طاہر اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد اظہر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔کمیٹی کو گلگت بلتستان کے لیے وفاقی فنڈز کے نظام کا جائزہ لینے، ترقیاتی بجٹ میں اصلاحات تجویز کرنے، شفافیت اور بہتر حکمرانی کے لیے سفارشات مرتب کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے مثر استعمال، پبلک پروکیورمنٹ کے نظام اور سیاسی و قانونی معاملات پر بھی غور کرے گی۔

کمیٹی کا پہلا اجلاس 21 مئی کو اسلام آباد میں ہونا تھا، تاہم اس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدارت رانا ثنااللہ خان نے کرناتھی وزارت کی جانب سے تمام اراکین کو وقت پر شرکت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔سیاسی و عوامی حلقوں نے وزیراعظم کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ اس سے گلگت بلتستان کے عوام کا دیرینہ احساسِ محرومی کم ہوگا اور ترقی کا نیا باب کھلے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات