
امریکا کا جدید ترین میزائل شیلڈ سسٹم گولڈن ڈوم کی تنصیب کا اعلان
بدھ 21 مئی 2025 10:50
(جاری ہے)
آج میں اس اعلان پر خوش ہوں کہ ہم نے اس جدید نظام کے لئے باقاعدہ طور پر آرکیٹیکچر کا انتخاب کر لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا جب یہ مکمل طور پر تیار ہو جائے گا تو دنیا کے کسی بھی کونے سے حتیٰ کہ خلا سے داغے گئے میزائلوں کو بھی روک سکے گا۔ یہ ہمارے ملک کی کامیابی اور بقا کے لئے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی سپیس فورس کے جنرل مائیکل گیٹلین اس منصوبے کی تکمیل کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ کینیڈا نے بھی اس میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی ہے اگرچہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس منصوبے کی کل لاگت 175 ارب ڈالر بتائی ہے لیکن کانگریشنل بجٹ آفس کے مطابق خلا میں موجود میزائل انٹرسیپٹرز کے اخراجات 20 سال میں 161 ارب سے 542 ارب ڈالر کے درمیان ہو سکتے ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گولڈن ڈوم کے مقاصد اس سے بھی بڑے ہیں۔ اس نظام میں زمین، سمندر اور خلا میں جدید طرز کی ٹیکنالوجی استعمال ہوگی جن میں خلا میں موجود سینسرز اور انٹرسیپٹرز بھی شامل ہوں گے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے کہا کہ یہ نظام ملک کو کروز میزائلوں، بیلسٹک میزائلوں، ہائپر سونک میزائلوں اور ڈرونز، چاہے وہ روایتی ہوں یا ایٹمی ،سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے تیار کیا جا رہا ہے۔اس منصوبے کا نام گولڈن ڈوم اسرائیل کے آئرن ڈوم فضائی دفاعی نظام سے ماخوذ ہے جس نے 2011 سے اب تک ہزاروں مختصر فاصلے کے راکٹوں اور دیگر میزائلوں کو روکا ہے، تاہم امریکا کو جن میزائل خطرات کا سامنا ہے، وہ ان ہتھیاروں سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہیں، جن کے لئے آئرن ڈوم تیار کیا گیا تھا۔2022 کی میزائل دفاعی جائزہ رپورٹ میں روس اور چین سے بڑھتے خطرات کی نشاندہی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق بیجنگ بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل ٹیکنالوجی میں واشنگٹن کے برابر آ رہا ہے جبکہ ماسکو بین البراعظمی میزائل نظام کو جدید بنا رہا ہے اور جدید ترین درست حملے کرنے والے میزائل تیار کر رہا ہے۔اس رپورٹ میں مزید خبردار کیا گیا تھا کہ ڈرونز کا خطرہ، جو یوکرین کی جنگ میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں، مزید بڑھے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا اور ایران سے بیلسٹک میزائل خطرات اور غیر ریاستی عناصر سے راکٹ و میزائل حملوں کی بھی نشاندہی کی گئی۔روسی اور چینی حکومتوں نے رواں ماہ کے آغاز میں گولڈن ڈوم کے تصور کو انتہائی غیر مستحکم کرنے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خلا کو جنگ کا میدان بنا سکتا ہے۔روسی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ خلا میں جنگی کارروائیوں کےلئےہتھیاروں کی تیاری کو بڑھاوا دینے کی کھلی اجازت دیتا ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اے آئی سے خواتین کی ملازمتوں کو زیادہ خطرہ ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ
-
غزہ میں بچوں کی سانسیں رُک رہی ہیں، دوا اور کھانا نہیں‘‘ برطانوی سرجن کی دہائی
-
نیتن یاہو کو روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ میں اضافہ ضروری ہے، سابق اسرائیلی وزیراعظم
-
غزہ میں امداد کی بندش پرمغربی ممالک کا اسرائیل کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
مودی سرکارمیں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اورمسلمانوں کا جینا محال
-
جھوٹی خبریں پھیلانے کے الزام میں بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کیخلاف مقدمہ درج
-
دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ویزا ایپلیکیشن سینٹر فعال
-
سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار
-
دبئی میں ٹریفک سگنلز پر پبلک بسوں کیلئے نیا نظام متعارف
-
بھارتی صحافی نے رافیل طیارے گرائے جانے کااعتراف کرلیا
-
امریکی پروفیسربھارتی ٹی وی اینکرارناب گوسوامی کا شو چھوڑ کرچلی گئیں
-
طیارے گرنے پر مودی کی رافیل ڈیل کا تنازع ایک بار پھر کھڑا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.