Live Updates

فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پُر امید

ٹیسٹ ڈیبیو ہوا اس کے فوراً بعد مجھے کینٹ کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا، نئی کنڈیشنز کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا آسان نہیں‘گفتگو

بدھ 21 مئی 2025 12:52

فاسٹ بولر کاشف علی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا مستقل حصہ بننے کیلئے پُر امید
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)پاکستان کے ابھرتے ہوئے فاسٹ بولر کاشف علی پُر امید ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں شاندار کارکردگی اور کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ساتھ ان کا پہلا سیزن، ان کیلیے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے سے لے کر انگلینڈ میں پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے تک 30 سالہ کاشف گزشتہ چند ماہ کو اپنے کیریئر کا سب سے خوش قسمت مرحلہ قرار دے رہے ہیں۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ کاشف نے لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کینٹ اور مڈل سیکس کے لیے کھیلنے کے بعدنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ الحمدللّٰہ! یہ سال میرے لیے خاص رہا ہے، میرا ٹیسٹ ڈیبیو ہوا اور اس کے فوراً بعد مجھے کینٹ کی طرف سے کھیلنے کا موقع ملا، نئی کنڈیشنز کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا آسان نہیں، موسم، پچز اور ماحول اب تک سب کچھ بہت اچھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں مستقل کارکردگی دکھانے والے کاشف علی کا ماننا ہے کہ کاو?نٹی کرکٹ کھیلنا ان کے کیریئر کے لیے ایک بڑا اہم موڑ ہے، وہ اب تک کھیلے گئے 5 چیمپئن شپ میچز میں 11 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہاں کی سہولتیں، ڈھانچہ اور سپورٹ سسٹم بالکل الگ معیار کے ہیں، کرکٹ تو ہر جگہ ایک جیسی ہوتی ہے لیکن یہاں کا پروفیشنل ماحول آپ کو اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع دیتا ہے۔

کینٹ کاو?نٹی کرکٹ کلب کے ہیڈ کوچ ایڈم ہولیوک ہیں جو ماضی میں پاکستان کی قومی ٹیم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں، کاشف کے لیے ان کے تحت کھیلنا ایک خوش گوار تجربہ رہا ان کے حوالے سے کاشف کا کہنا ہے کہ ایڈم بہت دوستانہ اور حوصلہ افزا شخصیت کے مالک ہیں، صرف دو تین ٹریننگ سیشنز کے بعد ہی ہماری بہترین انڈر اسٹینڈنگ بن گئی تھی۔کسی بھی کرکٹر کے لیے لارڈز میں کھیلنا کیریئر کا ایک یادگار لمحہ ہوتا ہے اور کاشف کے لیے بھی ایسا ہی تھا، انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی میں بچپن کے دنوں میں لارڈز کے بارے میں سنا کرتا تھا اور سوچتا تھا کہ یہ کیسا ہو گا یہاں کھیلنا ایک خواب جیسا لگا، واقعی ایسا محسوس ہوا جیسے کرکٹ کا اصل گھر یہی ہے، شائقین سے لے کر ماحول تک، حتیٰ کہ وقفے کے دوران دیا جانے والا مزیدار کھانا بھی خواب جیسا لگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات