Live Updates

پاکستان کی عظیم فتح بھارت ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے، طاہر کھوکھر

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا اعزاز دلیرانہ قیادت کا اعتراف ہے،پاسبانِ وطن پاکستان

بدھ 21 مئی 2025 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء) پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ بھارت ہر محاذ پر شکست کھا چکا ہے اور پاکستان کی کامیابی دنیا میں مقدر کا چمکتا ستارہ بن کر ابھری ہے پاکستان کے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کیے جانے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کی شب و روز کی محنت عسکری حکمتِ عملی اور بہادری کا منہ بولتا ثبوت ہے طاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اپنے آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے منصب پر فائز کیا ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ وطن عزیز اپنے دفاع خودمختاری اور سلامتی کے لیے کس قدر پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ جنگی حالات میں جب بھارت کا وزیر اعظم اور آرمی چیف بنکروں میں چھپے بیٹھے تھے ہمارا سپہ سالار میدانِ جنگ میں فرنٹ لائن پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا تھا پاکستان نے نہ صرف بھارت کو دفاعی سفارتی اور اخلاقی محاذوں پر شکست دی بلکہ اس نے خطے اور عالمی سطح پر امن کے قیام میں فعال کردار ادا کیا مودی سرکاردنیا کو جنگ میں دھکیلنے کی سازشوں میں مصروف رہاجبکہ پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا ثبوت دیتے ہوئے ہر قدم پر تحمل بردباری اور حکمت سے کام لیا۔

(جاری ہے)

طاہر کھوکھر نے کہا کہ مودی حکومت اور اس کی کابینہ میں شامل انتہاپسند عناصر آج بھی دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں اور جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں کر رہے ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ماضی کی طرح جارحیت کی روش اپنائی تو پاکستان کی مسلح افواج اور قوم اسے منہ توڑ جواب دے گی بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نے اسے جو چوڑیاں پہنائی تھیںوہ اسی حد میں رہے اگر مودی سرکار نے دوبارہ وہی تاریخ دہرائی تو اس کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا انہوں نے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ افواجِ پاکستان اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹی جا سکیں بھارت جنوبی ایشیا سمیت پوری دنیا کو جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے آج بھی مودی اور اس کی دہشت گرد کابینہ دنیا میں بدامنی پھیلانے پر تلی ہوئی ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات