
سندھ میں انسدادِ پولیو مہم 26 مئی سے یکم جون تک جاری رہے گی: مراد علی شاہ
بدھ 21 مئی 2025 17:30

(جاری ہے)
بریفنگ میں مزید بتایا کہ رواں ماہ انسداد پولیو مہم کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین دی جائے گی، صوبے کے 30 اضلاع میں انسداد پولیو ٹیمیں سرگرم ہوں گی، 80 ہزار سے زائد تربیت یافتہ ورکرز مہم میں حصہ لیں گے، 25 ہزار 539 پولیس اہلکار مہم کے دوران تعینات ہوں گے۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ قوت مدافعت میں اضافے کے لیے وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو دیے جائیں گے۔مراد علی شاہ نے اجلاس میں کہا کہ ملک بھر میں پولیو کیخطرات بدستور موجود ہیں، پولیو کے خاتمے کیلیے فوری اور اجتماعی کارروائی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کیلیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، پولیو مہم کی نگرانی خود کرتا ہوں تاکہ کوئی کوتاہی نہ ہو۔وزیرِاعلی سندھ نے کراچی کے ہائی رسک علاقوں میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ والدین، علما، اساتذہ اور ورکرز کے ساتھ مل کر ہر بچے کو پولیو سے بچاو کی ویکسین دینا ہوگی۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ محکمہ صحت نے پولیو سے بچاو کی ویکسین سے انکار کے رجحان پر موثر کنٹرول حاصل کیا ہے۔جس پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ حالیہ مہم کے دوران 157 ڈاکٹرز کو 6 ہزار 780 کیسز میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین کو قائل کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرنے والے 2 ہزار 524 والدین کو پولیس کی مدد سے کور کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: سلامتی کونسل کی خضدار سکول بس پر حملے کی مذمت
-
غزہ: عام شہری ٹھکانے بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ، یو این ایچ سی آر
-
برطانیہ نے بحر ہند کے جزائر چاگوس کا قبضہ چھوڑ دیا
-
سلامتی کونسل: بین الاقوامی قانون کا کم ہوتا احترام تشویشناک، فلیچر
-
نادیہ خان کا ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے قریبی رشتے داری ہونے کا دعوٰی
-
آپریشن بنیان مرصوص کا نام بہت سوچ سمجھ کر مشاورت کے بعد رکھا گیا
-
فطرت کے ساتھ دوبارہ تعلق استوار کرنے کی فوری ضرورت، گوتیرش
-
عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بجٹ کی منظوری مشروط کر دی
-
غزہ: گیارہ ہفتوں کی بندش کے بعد انسانی امداد کی پہلی ترسیل
-
واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتی اہکاروں کے قتل کی مذمت
-
موجودہ سب کچھ عمران خان کو جھکانے کیلئے ہو رہا ہے لیکن وہ نا جھکیں گے نا بکیں گے
-
پاکستان نے روایتی جنگ میں بھی برتری ثابت کر دی،مودی سرکار اب حملے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.