معا شی ا ستحکا م و تر قی کیلئے کاروبار و تجا رت دوست پا لیسیو ں کی تشکیل نا گر یز ،سر حد چیمبر

حکو مت تاجر وں کو سہولیات و مر ا عات کی فر اہمی کیلئے مو ثر ا قدا ما ت ا ٴْٹھا ئے،صدر فضل مقیم خا ن مڈ کئیر یئرمینجمنٹ کورس افسران کو صو بے میں کاروبار و صنعتی ترقی کیلئے ا قداما ت سے ا ٓگا ہ کیا

بدھ 21 مئی 2025 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے کہا ہے کاروبار و صنعت کی ترقی اور معا شی استحکا م اورتجا رت و بر ا ٓمدات کو بڑ ھا نے کیلئے بزنس فرینڈ لی پا لیسیو ں کی تشکیل نا گر یز ہے ،بیوروکریسی کاملکی معاشی پالیسیوں کی تشکیل میں کلیدی کردار ہے اور ان پالیسیوں کو من و عن نفاذ کے لئے ضروری ہے کہ کاروباری طبقہ / متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ترتیب دی جائیں جس کے ملک کی معیشت و کاروبار اور تجارت میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور خوشحالی و ترقی کا تسلسل بھی جاری رکھا جا سکے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نی43ویںمڈ کئیر یئرمینجمنٹ کورس کے افسران ،ْ نیشنل انسٹی ٹیوٹ ٓاف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اسلام ا ٓباد کے زیر تربیت وفد کے دورہ سرحد چیمبر کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

سینئر ا فسرا ن کے 15رکنی وفد کی قیادت نیشنل انسٹی ٹیوٹ ٓاف پبلک ایڈمنسٹریشن (NIPA) اسلام ا ٓباد کے ڈ ائر یکٹنگ سٹاف شفق ظہیر کر رہی تھی ۔اجلاس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان ،ْ نائب صدر شہریار خان ،ْ سابق صدور فو ا د ا سحاق،حا جی محمد ا فضل ، شیر با زبلور، ایگز یکٹو کمیٹی کے ا ر ا کین آفتا ب ا قبال، سیف الله، عدنا ن ناصر اورویمن چیمبر کے سا بق نا ئب صدر ا نیلہ خالد اور فیض ر سول،صدر گل ، عقیل کیانی ،سرحدچیمبرکے سیکر ٹری جنر ل مقتصد احسن، تا جر و صنعتکار مو جو دتھے۔

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان نے قدرتی وسائل کو بہتر انداز میں استعمال کرنے پر زور دیا تاکہ ملک وصوبائی معیشت کو استحکام و ترقی دی جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بیورو کریسی پالیسیوں کی تشکیل دوران خیبر پختونخوا کے معروضی حالات کومدنظر رکھیں تاکہ دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی بزنس کمیونٹی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ نہ ہو۔سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے کاروبار دوست پالیسیوں کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر بالخصوص قدرتی خزانوں سے بھرا خیبر پختونخوا میں مختلف اہم شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت مقامی تاجر و صنعت کاروں کو سہولیات اور خصوصی مراعات دے جس کے نتیجہ میں بیرونی سرمایہ کاری کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ اس مو قع پر مڈ کئیر یئرمینجمنٹ کورس کے افسران کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے سرحد چیمبر کے قیام ،ْ اغراض و مقاصد ،ْ بزنس کمیونٹی کے لئے ریلیف اور دیگر اقدامات سمیت مستقبل کے پلان کے بارے میں تفصیلی طورپر آگاہ کیا۔

سرحد چیمبر کے صدرفضل مقیم خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا گیس ،ْ بجلی ہائیڈل پاور جنریشن ،ْ گیس ،ْ پٹرولیم سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیکورٹی کی مخدوش صورتحال ،ْ گیس ،ْ تیل اور دیگر قدرتی وسائل پر آئینی حقوق کی عدم فراہمی اور سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی میں دیگر مسائل سے ایوان کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

انھو ں نے بتا یاخیبر پختونخوا کی کل قدر تی گیس کی پیداوار410mmcfds کے مقابلے میں استعما ل 160mmcfdsہے جبکہ سر پلس قدر تی گیس صو بے سے ایکسپورٹ کی جا رہی ہے اس کے علاوہ ملکی کی کل تیل کی پیدا وار میں صو بے کا حصہ30 سے 40 فیصد تک ہے ان کا کہنا تھا کہ صو بے کی بجلی کی پیداورا 4500میگا وا ٹ ہے جس میں سے 1500 میگاو اٹ گر میو ں اور 1200میگا و اٹ سر دی میں ا ستعما ل ہوتا ہے با قی بجلی نیشنل گر ڈمیں چلی جا تی ہے انھو ں نے کہا سر پلس بجلی پید ا کر نے و الے صو بے کی عوام اور کار و بار ی طبقہ12 سے 16گھنٹو ں کی لو ڈ شیڈ نگ کا سا منا کر رہے ہیں۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان نے مزید کہا حکو متی پا لیسیو ں اور دو نو ں جا نب سے ڈیو ٹیز اور ٹیر ف میں ا ضا فے کے با عث اور پا کستا ن اور افغانستان سمیت و سطحی ا یشیا ر یا ستوں کے سا تھ با ہمی تجا رت میں کا فی ا ٓئی ہے انھو ں نے کہا صو با ئی سطح پر 2 فیصد کی نفاذ کے بعد خیبر پختو نخوا سے بر آ مدات ختم ہو کرچمن با ڈرز پر منتقل ہو گی ہے۔

سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن نے سیاست کو تجا ر ت سے الگ رکھنے پر زور دیا ہے انھو ں نے کہا آئین کے ا ٓر ٹیکل 158کھلم کھلا خلاف وزری کی جا رہی ہے اور صو بے کے ا ٓئینی سلب کئے جا رہے ہیں ۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان صو بے میں جار ی تیز ی سر ما یہ کار ی کی منتقلی اور بر ین ڈر ین سمیت جنگلا ت کی کٹا ئی اور پشاور میں وپا نی کی سطح گہر نے پر تشو یش کا اظہا ر کیا اور حکو مت اور متعلقہ حکا م سے ا ن اہم مسا ئل کے فوری حل کیلئے عملی ا قدا ما ت اٴْٹھا نے پر زور دیا ہے۔ سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خا ن سے صو بے میں شعبہ معدنیا ت اور قدر تی ذ خا ئر کے ا حسن طر یقے سے ا ستعمال اور ا ستفا دہ حا صل کر نے اور کی ترقی کے حو الے حکومتی ا قدا مات کو سرا ہا ہے۔