سید سید نیر حسین بخاری کی خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت

بدھ 21 مئی 2025 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے خضدار میں سکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ درندہ صفت دہشت گردوں نے معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انسانیت دشمنوں کے منصوبہ سازوں کو ڈھونڈ نکال کر عبرت کا نشان بنایا جائے۔ انسانیت دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشت گردی جڑ سے اکھاڑنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد لازم ہے ۔نیئر بخاری نے اپیل کی کہ انسانیت دوست طبقات اور پیپلز پارٹی کارکن معصوم بچوں کی جانیں بچانے کیلئے ہسپتالوں میں جا کر خون کے عطیات دیں۔