Live Updates

s درسگاہوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

, شدت پسندانہ نظریات اور سوچ کو زبردستی مسلط کرنیوالوں کے ہاتھ نہ روکے گئے تو مستقبل یونہی خطرے میں رہے گا، عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 21 مئی 2025 22:00

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2025ء)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے خضدار میں بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے دہشت گردی کے خلاف صفحہ اول کا کردار ادا کیا ہے ہم پرامن لوگ ہیں اور عدم تشدد کے راستے پر گامزن ہے درسگاہوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شدت پسندانہ نظریات اور سوچ کو زبردستی مسلط کرنیوالوں کے ہاتھ نہ روکے گئے تو مستقبل یونہی خطرے میں رہے گا۔

بچوں کو نشانہ بنا کر دہشت گردوں نے اے پی ایس کی یاد تازہ کردی اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے عوامی نیشنل پارٹی باچا خان بابا کے افکار پر چل کر عدم تشدد کے فلسفے پر گامزن ہوکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے کہا کہ یہ وہی ذہنیت ہے جس نے اے پی ایس میں بچوں کو نشانہ بنایا گیا یہ واقعہ ہماری اجتماعی حساسیت پر حملہ ہے عوامی نیشنل پارٹی کا ہمیشہ دو ٹوک موقف رہا ہے جس کی پاداش میں ہمارے سینکڑوں کارکنان کو شہید کیا گیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے خون کا حق ادا کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کو قتل کرنے والے انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں تھے،جب تک دہشت گردانہ ذہنیت کی نرسریوں اور پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک امن اور ترقی ایک خواب رہے گا۔

(جاری ہے)

خضدار اس جیسے دیگر واقعات میں ملوث قوتوں کیخلاف بلاتفریق کاروائیاں نہیں کی جائیں گی تب تک یہ سانحہ ہماری قوم کی تاریخ میں ایک سیاہ دھبہ رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ درسگاہوں پر حملہ کرنے والوں کا تعلق نہ مسلمان ہیں اور نہ کسی مسلک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سانحہ خضدار کے مجرموں کا بروقت سراغ لگا کر کیفرکردار تک پہنچا دیا جائے
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات