Live Updates

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کومبارک باد

بدھ 21 مئی 2025 22:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہےیہ باوقار اعزاز ان کی غیر معمولی قیادت، غیر متزلزل لگن اور قوم کے لئے شاندار خدمات کا ثبوت ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار کے اعتراف میں انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ باوقار اعزاز ان کی غیر معمولی قیادت، غیر متزلزل لگن اور قوم کے لئے شاندار خدمات کا ثبوت ہے، قومی سلامتی اور استحکام کے لئے ان کی مثالی خدمات پر انہوں نے اعلیٰ ترین اعزاز حاصل کیا ہے،ہم ملک کی سالمیت اور خودمختاری کو برقرار رکھنے میں ان کی قیادت اور وژن کو سراہتے ہیں، ہم وفاقی کابینہ اور حکومت پاکستان کے اس بہترین فیصلے کو بھی سراہتے ہیں اور اس کی تائید کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات