Live Updates

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی بلوچستان میں سکول بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

جمعرات 22 مئی 2025 00:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردانہ حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ جبکہ زخمیوں اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے اور انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کو آگے بڑھانے، سماجی استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات