Live Updates

ملکی ترقی کیلئے ہمیں بطور ایک قوم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعرات 22 مئی 2025 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت انفرادی نہیں قومی مفادات کو مدنظر رکھ کر ہونی چاہیے،اگر بات چیت کرنی ہے تو اسے قومی مقصد کیلئے ہونا چاہیے نہ کہ کسی ایک فرد کی رہائی یا ذاتی مفادات کی بنیاد پر شرائط سے منسلک ہو۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جمہوریت کا حسن ہیں، ہم نے بارہا اپوزیشن کو دعوت بھی دی کہ آئیں قومی مسائل پر مل بیٹھ کر بات کرتے ہیں لیکن ان کا رویہ ہمیشہ سے غیرذمہ دارانہ رہا ہے،قومی بحران چاہے جنگ ہو،معاشی چیلنجز ہوں یا ملک میں ہنگامی صورتحال ہو اپوزیشن کے لوگ صرف ایک شخص کی رہائی کیلئے شرائط رکھنے میں مصروف رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے خوابوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قومی یکجہتی وقت کی ضرورت ہے، ہمیں مل کر پاکستان کو آگے لیکر جانا ہو گا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ قومی اداروں بشمول پارلیمنٹ، عدلیہ اور خاص طور پر مسلح افواج کو مضبوط بنائیں اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے ایک ٹیم کے طور پر مل کر کام کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات